مینگلور11/ فروری (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے ضلع کاسرگوڈ کے منجیشور تھومیناڈ میں واقع ایک بیکری میں ملازمت کر رہی خاتون اس وقت ہلاک ہوگئی جب اس کا دوپٹہ حادثاتی طور پر بیکری کی مشین میں پھنس گیا۔
مہلوک خاتون کا نام جیا شیلا (22 سال) بتایا گیا ہے ۔ اس کی شادی ڈیڑھ سال قبل رنجن نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ وہ حسب معمول جب مشین پر کام کر رہی تھی تو اس کا دوپٹہ اچانک مشین میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔ جیا شیلا کو فوراً اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آج ہی اس کا جنم دن تھا۔